دبئی گراؤنڈ میں شعیب ملک کیلئے ’جی جا جی‘ کے نعرے

October 25, 2021

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کرنے والے قومی کرکٹر شعیب ملک کیلئے گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے دوران ان کے بھارتی مداح ’جی جا جی‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ شائقین کی ایک ویڈیو زیر گردش تھی جس میں شعیب ملک کو باؤنڈری پر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو بنانے والے شائقین شعیب ملک کیلئے’ جی جا جی‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ ثانیہ مرزا بھی اس پر رد عمل دیے بغیر نہ رہ سکیں۔

انہوں نے کچھ قہقہوں والی اور لال دل ایموجیز کے ذریعے اس ویڈیو پر ردعمل دیا۔