عرفان پٹھان محمد شامی کے خلاف چلنے والی مہم پر برہم

October 25, 2021

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان محمد شامی کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

عرفان پٹھان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں بھی پاکستان کے خلاف بھارت کی طرف سے بہت میچز کھیل چکا ہوں اور کئی میچز ہارے بھی ہیں، مگر کبھی کسی نے مجھے پاکستان جانے کا نہیں کہا۔

سابق فاسٹ بولر بھارتی ٹیم نے کہا کہ یہ احمقانہ حرکت اب ختم ہونی چاہیے، انہوںنے اپنی پوسٹ میں محمد شامی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔