پولیس سے مبینہ مقابلوں، شہریوں کے تشدد سے زخمی سمیت 5 ملزمان گرفتار

October 26, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اسٹیل ٹائون پولیس نے سسی ٹول پلازہ گھگھر کے قریب کارروائی کر کے غیر قانونی چھالیہ کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ملزم عبدالمنان کو گرفتار کرکے کار سے 250 کلو سے زائد چھالیہ برآمد کرلی ۔شاہ لطیف دھنی پیرٹو گوٹھ میں شہری کو لوٹ کر فرار ہونے والے دو ڈاکو ارشاد اور علی رضا پولیس سے مبینہ مقابلے میں زخمی ہونے کے بعد گرفتار کر لئیے گئے جبکہ انکے دیگر ساتھی فرار ہو گئے،گرفتار ملزمان سے دو ٹی ٹی پستول، چھینا گیا موبائل فون، رقم اور دیگر اشیاء برآمد کی گئی ہے،عزیز بھٹی پولیس نے مین یونیورسٹی روڈ پر شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے رکشا گینگ کے ملزم کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم شہریوں کی مار پیٹ سے زخمی ہوا ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہری سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور موبا ئل فونز اور دو پستول برآمد کئیے گئے ہیں ،ملزمان کی شناخت فاروق اور محمد منیر سے ہو ئی ہے،ملزم محمد فاروق گولی لگنے سے زخمی ہوا۔