رضوان کی جیسی پریکٹس ویسے ہی اسٹروک، آئی سی سی نے ویڈیو شیئر کردی

October 26, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی نے پیر کو محمد رضوان کی ایک حیران کن ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ سے قبل بیٹ پکڑے محمد رضوان ہوا میں شاٹس کی پریکٹس کررہے ہیں۔ اس پریکٹس کے دوران رضوان نے جس جس انداز سے شاٹس کھیلے بالکل اسی انداز سے بھارتی بولروں کی گیندوں کو پویلین سے باہر پھینکا۔ آئی سی سی نے کیپشن لکھا کہ خواب دیکھنے سے تصور کرنے اور پھر اس کی تعبیر پانے تک۔ آئی سی سی کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ پہلی وکٹ پر 152رنز بناکر بھارت کے خلاف تاریخی فتح میں ساجھی داری کی تھی۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تین بار 150 سے زائد رنز کی شراکت قائم کی ہیں، تینوں نے ان دونوں کے نام ہیں۔