فٹ بال میچز بارش کے باعث ملتوی

October 26, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے میونسپل اسٹیڈیم راولپنڈی میں پیر کو کھیلے جانے والے میچز بارش کے باعث ملتوی کردیئے گئے- پہلے میچ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا مقابلہ کراچی یونائیٹڈ جبکہ دوسرا میچ میں پاکستان واپڈا اور لائلپور کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا تھا۔