یورپ میں تارکین وطن کے مسائل اجاگر کرنے والی گڑیا لندن پہنچ گئی

October 26, 2021

لندن ( نیوزڈیسک) یورپ میں تارکین وطن کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے والی امید کی گڑیا مختلف یورپی ممالک سے ہوتی ہوئی برطانیہ کے دارالحکومت لندن پہنچ گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق لکڑی سے بنی اور عام انسان سے دوگنا قد کی حامل اس گڑیا نے 27 جولائی کو ترکی کے سرحدی شہر غازی عینتاب سے اپنا سفر شروع کیا تھا۔