پشاور کے رہائشی کلاس فور ملازمین کا تبادلہ با ہر نہ کیا جائے،لاء اینڈ ہیومن رائٹس

October 26, 2021

پشاور (لیڈی رپورٹر)لاء اینڈ ہیومن رائٹس ڈپارٹمنٹ حیات آباد پشاور کے کلاس فور ملازمین نے وزیر اعظم عمران خان ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ،صوبائی وزیر قانون اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپارٹمنٹ میں پشاور کی رہائشی کلاس فور بھرتی ملازمین کا تبادلہ آئوٹ ڈسٹرکٹ سے پشاور میں کیا جائے کیونکہ آئوٹ ڈسٹرکٹ تبادلوں سے پشاور کے بھرتی کلاس فور ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور دیگر درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائے۔ پشاور کے رہائشی بھرتی ملازمین کو اوٹ آف ڈسٹرکٹ دور درازاضلاع مین تبادلہ کیا جاتا ہے جو سراسر ظلم و زیادتی کے مترادف ہے۔ کلاس فور ملازمین کے مطابق ایک کم تنخواہ اوپر سے آوٹ اف ڈسٹرکٹ ٹرانسفر ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہونے لگ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور کے رہائشی بھرتی ملازمین کو اوٹ ڈسٹرکٹ سے تبادلہ واپس کیا جائے اور انہیں پشاور میں تعینات کیا جائے۔