اسلام آباد میں لانگ مارچ کے قریب ریڈ زون اور توسیع شدہ ریڈزون کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ریڈ زون کو جانے والے تمام 5 راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پانچوں راستوں پر کنٹینرز کی دو دو لیئرز لگاکر بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ایکسٹینڈڈ ریڈزون کو سیل کرکے صرف ہنگامی حالات میں کھولا جائے گا۔