قومی ٹیم کی مسلسل دوسری فتح نے مریم نواز کا دل خوش کردیا

October 27, 2021

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو بھی عالمی ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل دوسری فتح نے خوش کردیا۔

انہوں نے پاکستان کے نیوزی لینڈ سے میچ میں کامیابی کے بعد اپنی خوشی کا اظہار ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’دل خوش کردیا گرین شرٹس۔‘

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور گروپ بی کے ٹیبل پوائنٹس پر پہلے نمبر پر آگیا۔