بزدار کا ایکشن، فیصل آباد کے 3 افسران معطل

October 27, 2021

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دورۂ فیصل آباد میں فرائض سے غفلت اور عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے 3 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰپنجاب کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر مشتاق سپرا کے علاوہ ایکسین لوکل گورنمنٹ خالد حسینی اور سب رجسٹرار صدر فیصل آباد منور بھٹی کو معطل کیا گیا ہے۔

معطل کیے گئے تینوں افسران کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا کر او ایس ڈی کر دیا گیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔