کرین کے ذریعے سانپ کو اٹھائے جانے کی ویڈیو وائرل

October 27, 2021


کرین کے ذریعے ایک بڑے سانپ کو اٹھائے جانے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کرین کی مدد سے ایک لمبے سانپ کو اُٹھایا جارہا ہے۔

یہ ویڈیو گزشتہ کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جہاں صارفین کا کہنا ہے کہ یہ شاید دُنیا کا سب سے بڑا سانپ ہے۔

دوسری جانب کئی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس سانپ کی لمبائی 6 اعشاریہ 1 فٹ تک ہے۔

صارفین یہ ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں اور مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔