• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفرنڈم وغیرہ سے متعلق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کوئی گفتگو نہيں کی: شیری رحمان

شیری رحمان : فائل فوٹو
شیری رحمان : فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ریفرنڈم وغیرہ سے متعلق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کوئی گفتگو نہيں کی، ایسی باتیں اعلیٰ سطح پر مشاورت کےلیے سب سے پہلے آنی ہوتی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ سندھ اسمبلی یا کسی بھی صوبائی اسمبلی کا فیصلہ اوورل رول نہیں کیا جاسکتا، سینئر ورزا کو ایسے  وقت میں اس طرح کی باتوں سے گریز کرنا چاہیے۔

شیری رحمان نے کہا کہ سندھ اسمبلی متعدد مرتبہ صوبے کی تقسیم کے خلاف قراردادیں منظور کرچکی ہے، پنجاب کی اسمبلی اگر صوبے بنانے کے حق میں ہے تو یہ ان کا حق ہے۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ سندھ کی پارٹی کی ایک سوچ ہے، یہ رد عمل آئین کے مطابق ہی ہوتا ہے، صدر مملکت پاکستان کھپے والے صدر ہیں۔ انہوں نے ملک کو مشکل وقت سے نکالا ہے، پیپلز پارٹی اپنے معاملات سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں لے جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں پیپلز پارٹی نے ایک سال لگایا تھا، کوشش تھی سب ساتھ چلیں، آئینی ترمیم ہوتی ہے تو بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی سب سے صف اول ہوتی ہے کہ اتفاق رائے ہو۔ اتحادیوں کے ساتھ تو اتفاق رائے ہوتا ہے پھر اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش ہوتی ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ بھی یہی بات رہی ہے کہ سڑکوں کی بات کیوں کرتے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ ہم اس وقت پارلیمان میں جو کردار ادا کر رہے ہیں سب کے سامنے ہے، جو کمیٹی بنی ہے وہ چیئرمین بلاول کے کہنے پر بنی ہے، الیکشن ریفامرز پر کمیٹیاں بننی چاہیئیں، پی ٹی آئی کو بھی دعوت دی ہے، ہم نے کسی کو پارلیمان میں تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، ہماری سیاسی ریڈ لائن بلکل قائم ہے۔

قومی خبریں سے مزید