وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو کاروباری اور زرعی قرض فراہمی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے ملاقات کی اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، یوتھ لون اسکیم سے قرضوں کی تقسیم مکمل شفافیت اور میرٹ پریقینی بنائی جائے۔
انہوں نے نوجوانوں کو کاروباری اور زرعی قرض فراہمی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اس موقع پر رانا مشہود احمد نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ہنر اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے جامع اقدامات جاری ہیں، پاکستان کے نوجوانوں کی ترقی اور سہولیات کےلیے دن رات کام کر رہے ہیں۔