• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون، بلوچ اور سندھی اپنی سرزمین کی تقسیم قبول نہیں کریں گے: ایمل ولی خان

ایمل ولی خان: فائل فوٹو
ایمل ولی خان: فائل فوٹو 

سربراہ عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ پشتون، بلوچ اور سندھی اپنی سرزمین کی تقسیم قبول نہیں کریں گے، انہیں متحد ہونا ہوگا۔

چمن میں  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ پشتونوں، بلوچوں اور دیگر اقوام کو متحد ہونا ہوگا، وطن کے دفاع کیلئے اتحاد ہماری تاریخ کا حصہ ہے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ سیاسی تذلیل کا سلسلہ بند کر کے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے، عوام صوبوں کی تقسیم نہیں چاہتے، عوام نے صوبوں کی تقسیم کا منصوبہ مسترد کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید