• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کا بھارت اے کو 314 رنز کا ہدف

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو جیت کےلیے 314 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

دوحہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان شاہینز کی ٹیم آخری اوور میں 313 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، حسن نواز نے 79، معاذ صداقت نے 59 اور شامل حسین نے 33 رنز اسکور کیے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے معاذ صداقت، حسن نواز اور فرحان یوسف نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ فرحان یوسف نے 48 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ وہ پرنس یادیو کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

احمد دانیال 8 رنز بناکر ہرشت رانا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، جبکہ علی رضا 2 رنز بناکر پرنس یادیو کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

بھارت اے کی جانب سے  وپراج ، سُریانش، پرنس یادیو اور ہرشتھ رانا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پرنس یادیو نے 7 چوکے اور ایک چھکا کھایا، جبکہ ہرشت رانا کو پاکستانی بیٹرز نے 8 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

پاکستان شاہینز کی اننگز کے دوران پچ پر گیند کہیں تیز اور کہیں سست آتی رہی، تاہم پاکستانی بیٹرز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 313 رنز تک پہنچایا۔ اب بھارت اے کو کامیابی کے لیے 314 رنز بنانا ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید