سابق اور موجودہ کرکٹرز شعیب اختر کے دفاع میں سامنے آگئے

October 27, 2021

سرکاری ٹی وی چینل پر میزبان کے ساتھ شعیب اختر کی نوک جھوک کے معاملے پر سابق کرکٹرز اسپیڈ اسٹار کی حمایت میں سامنے آگئے۔

سکندر بخت اور سابق فاسٹ بالر مرینہ اقبال کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہوا کیونکہ شو میں لیجنڈ بیٹھے تھے۔

سرکاری ٹی وی شو میں پیش آئے واقعے کے بعد ایکسپرٹ پینل میں شامل سابق برطانوی کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور نے کہا کہ ایسا واقعہ ٹی وی پر کبھی نظر نہیں آیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری ٹیم سے ایک بندہ کم ہو گیا ۔ مگر ہم ابھی بھی اچھی ٹیم ہیں۔

سرکاری ٹی وی پر اسپورٹس شو میں شعیب اختر جیسے سپر اسٹار کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر سوشل میڈیا پر بھی فینز نے غصے کا اظہار کیا ہے۔