وزیرِ اعظم کے فوکل پرسن فہد ہارون مستعفی

October 27, 2021

وزیرِاعظم عمران خان کے فوکل پرسن فہد ہارون نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فہد ہارون بطور وزیرِاعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے میڈیا کام کر رہے تھے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے فہد ہارون کو اپنے فوکل پرسن کی ذمے داریاں سونپی گئی تھیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فہد ہارون نے فوکل پرسن کے عہدے سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناء پر دیا ہے۔