حفیظ پھر گالف کورس پہنچ گئے، بابر اور فلینڈر بھی ساتھ

October 27, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کپتان بابر اعظم اور بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر کے ہمراہ گالف کھیلی۔

پروفیسر کے لقب سے مشہور محمد حفیظ کے بیٹے روشان حفیظ بھی گالف کھیلنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان ٹیم نے شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

میچ کے ایک روز بعد محمد حفیظ نے ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے گالف کھیلتے ہوئے خوشگوار وقت گزارا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر بھی گالف کورس پر موجود رہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد حفیظ کے بیٹے روشان حفیظ بھی والد کے ہمراہ موجود تھے۔