چوہدری ٹکا خان گجر مسلم لیگ ن جرمنی کےصدر نامزد

October 28, 2021

بلیک برن(مظہر چوہدری) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے صدر اسحاق ڈارنے چوہدری ٹکا خان گجر کو مسلم لیگ ن جرمنی کا چیف آرگنائزر نامزد کر دیا۔اس موقع پر چوہدری ٹکا خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو جرمنی کے ہر شہر میں جہاں پاکستانی بستے ہیں منظم کیا جائے گا،ہماری جماعت نعروں پر نہیں کام پر یقین رکھتی ہے ،تارکین وطن کے مسائل مسلم لیگ ن کے دور میں ہی حل ہوئے تھے اور انشاللہ دوبارہ اقتدار میں آ کر تعمیر و ترقی کے کام کا آغاز کریں گے ۔ان کو عہدہ سنبھالنے پر مسلم لیگ ن لنکاشائر برطانیہ کے صدر مظفر سلہری جنرل سیکرٹری ملک ابرار حسین، چوہدری شفیق القمر آف گھرمالہ نے مبارکباد دی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو صحیح معنوں میں کارکنوں کی پارٹی بنایا جائے گا۔