کشمیریوں کا یومِ سیاہ بھارتی فوجی تسلط کیخلاف ریفرنڈم ہے،حامد موسوی

October 28, 2021

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کا یومِ سیاہ بھارتی فوجی تسلط کیخلاف ریفرنڈم اور اس عزم کی جدید ہےکہ کشمیری عوام اپنے ارضِ وطن پر بھارتی فوجی بربریت کے خلاف سینہ سِپر اور پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں اور وادی کشمیر کو آزاد کرا کے دم لیں گے۔مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بربریت اور جبر واستبداد کے باوجود بھارت کشمیریوں کو جھکا نہیں سکا۔ ہندو بنیے کو ہر میدان میں ہزیمت کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےٹی این ایف جے کشمیر کونسل کے عہدیداران اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نگہبانِ رسالت حضرت ابو طالب کی وفات کے سلسلے میں 23 تا 26 ربیع الاول ایام الحزن منانے کا اعلان بھی کیا۔