راستوں کی بندش،شہری اورطلباء طالبات کو مشکلات کا سامنا

October 28, 2021

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) مذہبی جماعت کی طرف سے فیض آباد چوک پر دھرنے کی وجہ شہری خصوصاً سکولوں کے طلباء اور طالبات رل گئے۔ گزشتہ روز صبح سے ہی مری روڈ کے بند ہو جانے کے بعد سکول کے طلبا و طالبات والدین اور خصوصاً خواتین اساتذہ اپنی منزل پر پہنچنے کیلئے تگ و دو کرتے رہے مگر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ساری صورتحال کا علم ہونے کے باوجود معصوم طلبا و طالبات کو خوار ہونے کیلئے چھوڑ دیا گیا۔ ادھر نجی سکول مالکان نے بھی سکول کھلے رکھے۔ والدین نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک صورتحال بہتر نہیں ہوتی سکول مالکان کو سکول بند رکھنے کے احکامات جاری کرکے معصوم بچوں کی زندگیوں کو تحفظ دیا جائے۔