• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

78 سالہ خاتون کا 'فورٹ نائٹ' گیم میں کارنامہ، معمر ترین خاتون اسٹریمر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اسکاٹ لینڈ کی 78 سالہ گیمر خاتون نے دنیا کے مقبول ترین آن لائن پلیٹ فارم 'ٹوئچ' پر ویڈیو گیم کی لائیو اسٹریمنگ کر کے تاریخ رقم کردی اور گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

کیتھ بووی نامی بزرگ خاتون پچھلے 9 سالوں سے گیمنگ پلیٹ فارم پر grumpygran48 کے نام سے لائیو اسٹریمنگ کر رہی ہیں۔ انہوں نے 2017 میں اپنے پوتے کو فورٹ نائٹ کھیلتے دیکھا اور خود بھی اس کی شوقین بن گئیں۔

کیتھ کا کہنا ہے کہ باوجود اس کے کہ ان کی عمر بڑھ رہی ہے، انہوں نے کبھی اپنی عمر کو اپنے شوق کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ انہوں نے کہا، ’میں اپنے آپ کو صرف گیمر نہیں بلکہ ایک سچی فورٹ نائٹر مانتی ہوں۔‘

یکم ستمبر کو 78 سال کی ہونے والی کیتھ کا نام ’گنیز ورلڈ ریکارڈز گیمرز ایڈیشن 2027‘ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 

کیتھ نے اس اعزاز کو حاصل کرنے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیشہ سے ان کی خواہش تھی جو آج سچ ثابت ہوگئی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید