نظریاتی کارکن پارٹی میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں‘ بی این پی عوامی

October 28, 2021

کوئٹہ (این این آئی) بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی ،ڈپٹی آرگنائزر کوئٹہ ملک صادق بنگلزئی ، بہادر ناشناس لہڑی ، عامر لہڑی ، ذوالفقار سمالانی و دیگر نےکہاہے کہ بی این پی عوامی نے کبھی دروغ گوئی کی سیاست نہیں واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہزاروں افراد کو روزگار دیا اورہر سطح پر عوام اورمحکوم طبقے کیلئے آوازبلند کی ان خیالات کااظہارانہوںنے شمولیت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد علی لہڑی ، سید کامران شاہ،سید عمران شاہ، ساجد علی لہڑی ، غلام نبی لہڑی ، غلام حسین لہڑی ، ثناء اللہ محمد شہی ، مصطفی لہڑی ، حسن لہڑی ، عاشق حسین لہڑی ، یونس لہڑی ، وسیم بڑیچ ، عباس بڑیچ ، طارق بڑیچ ، غفور بنگلزئی، ولی خان بڑہچ، سمیر محمد شہی ، حمید محمد شہی نے شمولیت کااعلان کیا مقررین نے کہاکہ ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے پارٹی میں نظریاتی اور فکری کارکن بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔