امریکی ریاست آئیووا کے ایک خاندان کے ایک غیر معمولی اعزاز پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے۔ اس خاندان کی پانچ نسلوں کے افراد کی سالگرہ ایک ہی دن ہوتی ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی ہے کہ فریڈ ہارلو اور ان کا خاندان ایک ہی دن پیدا ہونے والی سب سے زیادہ نسلوں کا عالمی ریکارڈ رکھتے ہیں۔ فریڈ ہارلو 14 ستمبر کو پیدا ہوئے تھے، اور ان کی سالگرہ ان کے دادا ولبر، ان کی والدہ ایڈی، ان کی بیٹی ایما بیل اور ان کے نواسے آرتھر ایک ہی دن پیدا ہوئے۔
ہارلو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا جب آپ کے بچے ہوتے ہیں تو وہ ایک تحفہ ہوتے ہیں۔ ہم ہمیشہ اسے بہت دلچسپ سمجھتے تھے، لیکن میں نے کبھی اس بارے میں زیادہ نہیں سوچا کہ ہم ریکارڈ ہولڈر بن سکتے ہیں۔ بس یہی سمجھتے تھے کہ ہر چیز کسی نہ کسی وجہ سے ہوتی ہے۔
انکی بیٹی ایما بیل نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہی خاندان نے اس منفرد ریکارڈ کی باضابطہ تصدیق حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے پہلے انہیں معلوم ہوا تھا کہ خاندان چار نسلوں کے ایک ہی دن پیدا ہونے کے ریکارڈ کے برابر آ سکتا ہے، لیکن 14 ستمبر 2025 کو ان کے دوسرے بچے کی پیدائش نے انہیں اس ریکارڈ میں سبقت دلا دی۔
ایمابیل کے مطابق میری دادی مجھ سے اکثر کہتی تھیں کہ تمہیں 14 ستمبر کو ایک بیٹا ضرور پیدا کرنا ہے۔ وہ ہر سال یہی کہتی تھیں۔ میرا پہلا بچہ وقت سے پہلے پیدا ہو گیا تھا، اس لیے میں نے عزم کر لیا تھا کہ اس بار میں اپنے بچے کی پیدائش کی مقررہ تاریخ 14 ستمبر ہی رکھوں گی۔
اور پھر ایسا ہوا کہ میرا بیٹا آرتھر بالکل مقررہ تاریخ پر پیدا ہوا۔ ایما نے کہا کہ ان کی دادی اس بات پر بہت خوش اور فخر محسوس کرتیں۔ میرے خیال میں انہیں اس پر بہت فخر ہوتا اور وہ بہت متاثر ہوتیں کہ ہم نے واقعی ایسا کر دکھایا۔
خاندان نے بتایا کہ ان کی مشترکہ سالگرہ میں ایک اور بات بھی ہے جو اسے مزید خاص بناتی ہے۔ دادا سے شروع ہوتا ہے، اس لیے پوری ترتیب میں لڑکا، لڑکی، لڑکا، لڑکی، لڑکا ہے۔ یعنی شروع سے آخر تک یہی ترتیب چلتی ہے۔