لیبر کورٹ کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ملازم کی تنخواہ جاری کرنے کا حکم

October 28, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)لیبر کورٹ ملتان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لودھراں میں ڈیلی ویجز ملازم کو تنخواہ جاری کرنے کا حکم دے دیا جبکہ محکمہ کو ملازمت سے نکالنے کی وجہ پوچھتے ہوئے آخری موقع دے کر 24 نومبر کو وضاحت طلب کرلی ۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ڈرائیور محمد عرفان نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی میں 2018 میں بطور ڈرائیور بھرتی ہوا، اب نئی بھرتیاں کر کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالا جا رہا ہے۔ پنجاب انڈسٹریل ریلیشن ایکٹ 2010 کے تحت تجربہ کار ملازمین کو ریگولر کرنا چاہے۔