• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی ایران کے شہر عسلویہ اور بوشہر میں دھماکے سنے گئے، ایرانی میڈیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی ایران کے شہر عسلویہ (Asaluyeh) اور بوشہر میں دھماکے سنے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق قشم، بندر عباس میں تین اور سیرک میں دو دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق کارروائی پاسداران انقلاب کی جانب سے قبرص کے پرچم بردار کنٹینر بردار جہاز پر حملے کے بعد کی گئی ہے۔

ایرانی حملے کے بعد عملے کا ایک رکن لاپتا ہے۔ جہاز پر آگ لگ گئی، اور انجن روم کو شدید نقصان پہنچنا ہے جس کی وجہ سے جہاز اپنا سفر جاری رکھنے سے قاصر ہے۔

یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی کا کہنا ہے کہ عمان سے 9 ناٹیکل میل مشرق میں ایک واقعے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید