بلوچستان کی 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو مہم کل سے شروع ہوگی۔
مہم کے دوران 7 لاکھ 30 ہزار 670 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ای او سی کے مطابق مہم کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن اور برشور کی 142 یوسیز میں چلائی جائے گی۔
انعام الحق کا کہنا ہے کہ ہائی رسک علاقوں کے ماحولیات میں پولیو وائرس موجود پایا گیا، والدین ہر بچے کو لازمی ویکسین دلوائیں۔