آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے بائیکاٹ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکی، اختلافات برقرار ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نےآزاد کشمیر الیکشن بائیکاٹ کا فیصلہ 7 دن کے اندر نظرثانی اجلاس سے مشروط کیا تھا۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور آزاد کشمیر گورننگ باڈی کے عام انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق اختلافات برقرار ہیں۔
9 جولائی کو 7 دن پورے ہونے پر پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے تاحال اجلاس نہیں بلایا جاسکا۔
قبل ازیں آزاد کشمیر گورننگ باڈی کے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے کے باوجود سیاسی کمیٹی نے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی گورننگ باڈی نے 9 جولائی کے اجلاس میں کثرت رائے سے انتخابات میں حصہ لینے کی سفارش کی تھی۔
واضح رہے وفاق میں اپوزیشن قیادت نے بھی الیکشن بائیکاٹ کا فیصلہ جلد بازی میں نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا جبکہ صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر قیوم نیازی کا مؤقف ہے کہ موجودہ صورتحال غیر جانبدار اور پرامن انتخابات کے لیے موزوں نہیں ہے۔