ایبٹ آباد، گھر اور اسکول میں لگی آگ بجھا دی گئی

October 28, 2021


ایبٹ آباد جناح آباد میں گھر اور اسکول میں لگی آگ 2 گھنٹے بعد بجھا دی گئی۔ 4 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں لگی آگ نے ملحقہ اسکول اور ہاسٹل کی عمارت کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا، ہاسٹل میں موجود تمام طلبہ کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔