حوثی باغیوں کا نیا میزائل حملہ ناکام، جازان پر داغے گئے میزائل فضا میں تباہ

October 28, 2021

سعودی دفاعی نظام نے حوثی باغیوں کا نیا میزائل حملہ ناکام بنادیا۔

ریاض سے عرب عسکری اتحاد کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حوثی باغیوں نے جنوبی صوبہ جازان کی جانب 5 بیلسٹک میزائل داغے تھے۔

عرب عسکری اتحاد نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کے دفاعی نظام نے پانچوں میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرڈالا۔