خاتون سنیما ٹوگرافر کی حادثاتی موت، بالڈون پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئے

October 31, 2021

اداکار ایلک بالڈون اپنے ہاتھوں گولی چلنے سے خاتون کی موت کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آگئے۔

بالڈون کے ہاتھوں سنیما ٹوگرافر کی حادثاتی موت کے واقعے کے بعد اداکار اور اُن کی اہلیہ نے پہلی بار میڈیا کا سامنا کیا۔

اس دوران دونوں ہی ہچکچاہٹ اور غصے کا شکار نظر آئے جبکہ بالڈون نے واقعے سے متعلق کچھ بھی کہنے سے گریز کیا۔