زین ملک کی بہنوں نے بھائی کی حمایت کردی

November 02, 2021

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کی بہنوں ولیحہ ملک اور صافا ملک نے جیجی حدید اور ان کی والدہ یولانڈا حدید کی جانب سے لگائے گئے ہراسگی کے الزامات پر اپنے بھائی کی حمایت کردی ہے۔

ولیحہ ملک اور صافا ملک نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر شادی، خاندان، کرما اور خواتین کا احترام کرنے کے بارے میں کچھ پوسٹ شیئر کی ہیں۔

ولیحہ ملک نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’ یہ طوفان بھی گزر جائے گا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ خوشی اور سکون سے کتنے ہی دور نظر آتے ہیں لیکن آخرکار یہ ملے گا، اچھے دن آپ کی سوچ سے بھی زیادہ قریب ہوتے ہیں۔‘

ولیحہ ملک نے اپنی ایک اور انسٹا اسٹوری میں بھائی کو لوگوں سے امید نہ رکھنے کا مشورہ دینے کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا ہے کہ ’ آپ انہیں اپنے آپ کو دکھ دینے دیں اور مایوس کرنے دیں۔‘

پوسٹ میں مزید لکھا ہوا پڑھا جاسکتا ہے کہ ’ اللّٰہ سب دیکھ رہا ہے ، صبر کریں وہ آپ کے درد کو جانتا ہے، وہ آپ کے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑ دے گا۔ محبت اور شفقت کے لیےخلقِ خدا پر انحصار کرنا چھوڑ دیں وہ آپ کو ہمیشہ مایوس کرے گی۔‘

انہوں نے شادی کے بارے میں ایک پوسٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ ’ جب آپ کسی سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو براہ کرم، سوچ سمجھ کر کریں۔ کسی کے ساتھ آپ کے مزاج کا ملنا اس بات سے کہیں زیادہ اہم ہے کہ آپ کس کے ساتھ اچھے لگتے ہیں۔‘

پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ ’ صرف کسی کے ساتھ ملنا، ہنسنا یا دلچسپی رکھنا شادی کو کامیاب نہیں بنا سکتا۔‘

صافا ملک نے اپنی بھائی کی حمایت میں فیملی کی اہمیت کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی جسے ولیحہ ملک نے بھی اپنےانسٹا اکاؤنٹ پر ری شیئر کیا۔