آزاد کشمیر میں بس کا خوفناک حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق، 7 زخمی

November 04, 2021

کوٹلی( نمائندگا ن جنگ ) آذاد کشمیر میں سدھنوتی کے علاقے بلوچ سے راولپنڈی جانیوالی بس کھائی میں جا گری، 27مسافر جاں بحق،7زخمی ہوگئے ،بلوچ سے راولپنڈی جانیوالی بس7کلو میٹر چلنے کے بعد اچانک پہلے پہاڑی سے ٹکرائی پھر مخالف سمت میں 500میٹر گہری کھائی میں گر گئی ، عینی شاہد نے مسجد میں اعلان کرایا، جس پر امدادی کارروائیاں شروع ہوئیں ، تفصیلات کیمطابق تفصیلات کے مطابق بلوچ بیٹھک سے کوسٹر بس تقریباً 33مسافروں کو لے کر راولپنڈی جارہی تھی، مسافر گاڑی 7کلومیٹر چلنے کے بعد منجھاڑی کے مقام پر اچانک پہلے پہاڑی سے ٹکرائی پھر مخالف سمت میں 500میٹر گہری کھائی میں جا گری، عینی شاہد پکوڑہ فروش نے مسجد میں اعلان کرایا، جس پر امدادی کارروائیاں شروع ہوئیں، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ملحقہ علاقوں کے سینکڑوں لوگ موقع پر پہنچ گے اور کپڑےکی چادروں کی مدد سے لاشوں اور زخمیوں کو سٹرک پر لائے وہاں سے گاڑیاں ہیں اسپتالوں میں منتقل کیاگیا جائے وقوع پر قیامت کا منظر تھا ، حادثہ اسں قدر خوفناک تھا کہ کوسٹر کےکہیں ٹکڑے ہوگئے اور مسافروں کا سامان دور درو بھکراہوا تھا ادھر بلوچ ہسپتال لاشیں لائی گئیں توکہرام مچ گیا اور فضا قیامت صغریٰ کا منظر پیش کررہی تھی۔