سندھ میں آٹا مہنگا کیوں ہے، مراد علی شاہ جواب دیں، اسد عمر

November 08, 2021

حیدرآباد(اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نےکہا ہے کہ مراد علی شاہ جواب دیں، سندھ میں آٹا 80 روپے کلو کیوں مل رہا ہے جبکہ پنجاب میں 55 روپے کلو ہے ۔ سندھ گندم میں خود کفیل صوبہ ہے پھر بھی گندم چوہے کھا جاتے ہیں، سندھ حکومت سے چوہے کنٹرول نہیں ہوتے انسان کیا کنٹرول کرو گے ۔ سندھ کی شوگر ملز آصف علی زرداری کنٹرول کرتے ہیںزرداری کی ملز سے عوام کو ڈیڑھ سو روپے کلو چینی مل رہی ہے اور یہ لوگ احتجاج عمران خان کیخلاف کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت کے بارے میں جو تاثرات ہیں ،لگتا ہے 2023 میں ان کو ایک ہی جواب ملے گا مرسوں مرسوں ووٹ نہ ڈیسوں۔ہر سردی میں موسمی بیماری آجاتی ہے وہ بیماری پی ڈی ایم سردی کے ساتھ ختم ہوجائے گی۔18ویں ترمیم کے بعد سندھ کی تمام ذمہ داری پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے پاس ہے۔