شعیب ملک نے اپنی کامیابی قومی سکواڈ کے نام کردی

November 08, 2021

آل راؤنڈر شعیب ملک نے گزشتہ روز ہونے والے میچ میں اپنی شاندار کامیابی کو پاکستانی اسکواڈ کے تمام ٹیم ممبران کے نام کردیا ہے۔

شعیب ملک نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے میچ میں جیت کے بعد کے یاد گار لمحے کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ انہوں نے آج کے میچ میں انہیں ملنے والا مین آف دی میچ کا اعزاز پاکستانی اسکواڈ کے تمام ٹیم ممبران کے نام کردیا ہے۔


انہوں نے قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’انشاء اللہ! ہم جیت سکتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ کرکٹر شعیب ملک کو پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنانے پر گزشتہ روز ہونے والے میچ میں ’ مین آف دی میچ ‘ قراردیا گیا ہے۔