• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے دفاع، سفارتکاری اور عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی حاصل کی: شازیہ مری

شازیہ مری — فائل فوٹو
شازیہ مری — فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دفاع، سفارتکاری اور عالمی میڈیا میں بھرپور پزیرائی حاصل کی۔

شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ دوست ممالک کا بھی پاکستان کے عوام کے ساتھ بھرپور تعاون رہا، دنیا پاکستان کی فضائی اور دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عالمی تعاون سے جنگ بندی ہوئی اور خطہ ایک بحران سے بچ گیا، پاکستان ہمیشہ سے امن، مذاکرات اور خطے میں استحکام کا داعی رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے معاملے پر پوری قوم ایک ہے، ہم متحد ہیں، چوکنا ہیں، اور اپنے دفاع کے لیے ہمیشہ اور ہر لمحہ پرعزم ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا کردار انتہائی غیر ذمے دارانہ، اشتعال انگیز اور افسوسناک رہا۔ 

قومی خبریں سے مزید