• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ناکامی کے بعد امریکا کے ذریعے معافی پر اتر آیا تھا: طاہر محمود اشرفی

چيئرمين پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو
چيئرمين پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو

چيئرمين پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مودی دوبارہ شرارت کرے گا تو اس سے بڑا جواب ملے گا۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن ہماری افواج کا سامنا نہیں کرسکتا، تاریخ لکھے گی کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر ناکام کیا اور بھارت ناکامی کے بعد امریکا کے ذریعے معافی پر اتر آیا تھا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کے ساتھ اب جعفر ایکسپریس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، سعودی عرب آگے آئے اور مسئلہ حل کروائے۔

قومی خبریں سے مزید