• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے خواہش مند

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور دیکھوں گا کیا مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل تک پہنچنے کے لیے دونوں ملکوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت بڑھائیں گے۔

جنگ بندی پر دونوں ملکوں کی تعریف کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت نے سمجھا کہ یہ لڑائی روکنے کا وقت ہے، اس لڑائی سے بڑی تباہی اور لاکھوں اموات ہوسکتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ امریکا نے اس تاریخی فیصلے تک پہنچنے میں کردار ادا کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت بڑھانے کا عزم ظاہر کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہو گئے ہیں، دونوں نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کر دی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید