شین وارن نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کو ’زبردست خبر‘ قرار دیدیا

November 09, 2021

سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے اعلان سے بہت خوش ہیں۔

شین وارن نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی خبر زبردست ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے 90 کی دہائی میں پاکستان کے دورے اور کھیل کو خوب انجوائے کیا تھا۔

واضح رہے کہآسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا، ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

1998ء کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اپریل میں کھیلی جائے گی۔