انسداد کورونا ویکسین لگانے کا سنگ میل حاصل کرلیا

November 10, 2021

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسداد کورونا ویکسین کا سنگ میلحاصل کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ملک میں ویکسین کی اہل50 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز ریکارڈ انسداد کورونا ویکسین لگائی گئیں، گزشتہ روز 17 لاکھ افراد کو انسداد کورونا ویکسین لگائی گئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ صوبے کے اعتبار سے ویکسین لگانے میں خیبرپختوخوا دوسرے نمبر پر ہے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختوخوا میں ویکسین کی اہل50 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے۔