حکومت نے اتحادیوں کے الگ ہونے کے ڈر سے مشترکہ اجلاس منسوخ کیا، شیری رحمان

November 11, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ ہم نے رابطہ کرکے اجلاس منسوخ کرنے کا کہا ہے، حکومت نے اتحادیوں کے الگ ہونے کے ڈر سے مشترکہ اجلاس منسوخ کیا ہے۔

شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کسی سے اتفاق رائے پیدا نہیں کیا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ حکومت کے اتحادی اور تحریک انصاف کے اپنے ارکان بھی اب ان کے ساتھ نہیں رہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ انتخابی نظام صرف ایک فرد یا جماعت کی مرضی سے تبدیل نہیں ہوگا۔