سندھ: 24 گھنٹوں میں 62 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

November 12, 2021

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 62 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق موجودہ اضافے کے بعد رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 626 تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبے 62 افراد میں سے 45 افراد کراچی میں ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق حیدرآباد میں 7، تھرپارکر 3، میرپورخاص 2 اور نوشہروفیروز میں ایک شخص میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سندھ میں 24 گھنٹوں میں 62 افراد میں ڈینگی کی تصدیق کے بعد رواں ماہ صوبے میں 626 متاثر ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں رواں سال 15 افراد ڈینگی سے جاں بحق ہوئے ہیں۔