ناقابل برداشت مہنگائی کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں آئی: نیئر بخاری

November 13, 2021

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہناقابل برداشت مہنگائی کےعلاوہ کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اپنے ایک بیان میں سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ حکومتیں غرور اور تکبر سے نہیں تدبر سے چلتی ہیں۔

سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ ڈالر بلند ترین سطح 178 روپے پر پہنچ گیا ہے، ذاتی اخراجات کم کرنے کے دعویداروں نے 16 ہزار ارب روپے قرضوں کا بوجھ ڈالا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ نئےپاکستان میں غریب کاپاکستان تکالیف والا اور اشرافیہ کا ریلیف والا ہے۔