‏صدر زرداری کی گورنر پنجاب، کے پی، بلوچستان کی تقرری کی منظوری

May 04, 2024

‏صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے سردار سلیم حیدر خان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دی۔

صدر آصف علی زرداری نے فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا اور جعفر خان مندوخیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری دی۔

صدر مملکت نے گورنروں کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (ایک) کے تحت دی ۔