کراچی: آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں آتشزدگی، 6 افراد زخمی

November 16, 2021

کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن کے سیکٹر 15 میں مرمت کے دوران آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے باعث دو گاڑیاں بھی جل گئیں، اطلاع پر تین فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے صدر میں واقع کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگ گئی تھی جس کے باعث تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

مارکیٹ میں لگنے والی آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک پتا نہیں چل سکا، سندھ حکومت کی جانب سے آگ کی وجوہات اور نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔