کراچی: لیاری کے گھر میں گیس بھرنے سے دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 7 زخمی

November 17, 2021

کراچی کے علاقے لیاری میں ماما ہوٹل کے قریب گھر میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔