وزیراعظم عمران خان نے آج کلبھوشن کو این آر او دے دیا، مصطفیٰ نواز کھوکھر

November 17, 2021


پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج کلبھوشن کو این آر او دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ایبسولیوٹلی ناٹ کہنے والے وزیراعظم نے آج کلبھوشن کو این آر او دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کی معاشی خودمختاری اغیار کے قدموں میں رکھ دی۔