طالبات کو پاس کروانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا پروفیسر گرفتار

November 19, 2021


ملتان میں نجی کالج کے پروفیسر کو مبینہ طور پر طالبات کے ساتھ زیادتی کرنے اور بلیک میل کرکے رقم ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایک متاثرہ طالبہ نے تحریری طور پر آگاہ کیا کہ پروفیسر سلمان نے دوران تعلیم اس سے مراسم قائم کیے نمبر بڑھوانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کی اور اب بلیک میل کر کے رقم مانگ رہا ہے۔

طالبہ نے یہ بھی الزام عائد کیا کے کالج کی متعدد طالبات کو پروفیسر نے نمبر بڑھوانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے نجی کالج کے پروفیسر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفیتش کی جارہی ہے۔