پنجاب کے شہر جہلم میں 13 سالہ ذہنی معذور بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
پولیس کے مطابق نواحی گاؤں ممیان کی رہائشی 13 سالہ ذہنی معذور بچی جب طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر کے پاس لے جائی گئی تو چیک اپ کے دوران ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ بچی 6 ماہ کی حاملہ ہے۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بچی کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لے لیا اور آر پی او راولپنڈی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔