پریانکا کی طلاق کی خبروں پر والدہ کا ردّ عمل

November 23, 2021

بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوانے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے اپنی بیٹی اور داماد نِک جونس کی طلاق کی خبروں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے بیٹی کی طلاق کی خبروں پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ سب بکواس ہے، افواہیں مت پھیلائیں۔‘

مدھو چوپڑا نے کہا کہ ’پریانکا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے نِک جونس کا نام ہٹا دیا ہے لیکن وہ دونوں ابھی بھی ایک ساتھ ہیں اور محبت بھری زندگی گُزار رہے ہیں۔‘

دوسری جانب طلاق کی خبروں پر پریانکا چوپڑا اور نِک جونس ابھی تک خاموش ہیں، دونوں کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے وضاحت فراہم کیے بغیر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام سے نِک جونس کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو ہندواور 2 دسمبر کو عیسائی طرزِ عمل کی شادی کی تھی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا نے نک سے اس وقت ملاقات کی تھی جب وہ ہالی ووڈ شوز اور فلموں میں اداکاری کے لیے امریکا گئیں تھیں۔